Friday, April 26, 2024

سپریم کورٹ، منحرف ارکان کو پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے کے نکتے پر تیاری کر کے آنیکا حکم

سپریم کورٹ، منحرف ارکان کو پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے کے نکتے پر تیاری کر کے آنیکا حکم
July 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سپریم کورٹ نے منحرف ارکان کو پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے کے نکتے پر تیاری کر کے آنے کا حکم دیدیا۔

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان کی الیکشن کمیشن کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے منحرف ارکان کو پارٹی پالیسی کے خلاف مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کے نکتے پر تیاری کر کے آنے کا حکم صادر کردیا۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔

دوران سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا جماعت کے سربراہ نہیں پارلیمانی پارٹی لیڈر کی ہدایات پر عمل کرنا ہوتا ہے۔ منحرف ارکان کے وکیل کا مؤقف تھا پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے کوئی ہدایات جاری نہیں کی تھیں۔