Thursday, May 2, 2024

سپریم کورٹ میں لیٹر گیٹ کی تحقیقات تک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کیلئے درخواست دائر

سپریم کورٹ میں لیٹر گیٹ کی تحقیقات تک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کیلئے درخواست دائر
April 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سپریم کورٹ میں لیٹر گیٹ کی تحقیقات تک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست نعیم الحسن ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا وزیراعظم کی جانب سے 27 مارچ کے جلسے میں ایک خط دکھایا گیا۔ خط کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی بھی خط پر اپنا بھرپور ردعمل دے چکی ہے۔

 درخواست میں استدعا کی گئی کہ میمو گیٹ اسکینڈل کی طرز پر تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔ کمیشن سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز پر مشتمل ہو۔ بیرونی سازش کی تحقیقات تک تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کا حکم دیا جائے۔ حساس اور ہنگامی نوعیت کا معاملہ ہے،آج ہی سماعت کی جائے۔