Sunday, May 19, 2024

سپریم کورٹ کو نیب ترامیم پر ازخود نوٹس لینا چاہئے، شاہ محمود قریشی

سپریم کورٹ کو نیب ترامیم پر ازخود نوٹس لینا چاہئے، شاہ محمود قریشی
May 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے سپریم کورٹ کو نیب ترامیم پر ازخود نوٹس لینا چاہئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا نیب قوانین میں ترمیم کا فائدہ کچھ شخصیات کو ہو گا۔ ان لوگوں نے نیب قانون میں ترمیم سے خود کو این آر او دیا ہے۔ انہوں نے مل بیٹھ کر انسداد کرپشن مہم کو نیب قانون میں ترامیم سے دفن کر دیا۔ قوم چاہتی ہے کہ کرپشن سےجان چھڑائی جائے۔

 رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی بولے آزادی مارچ کو روکنے کے لیے جو ہتھکنڈے استعمال کیے گئے وہ افسوسناک ہیں۔ جو آنسو گیس کی شیلنگ ہوئی وہ آپ سب کے علم میں ہے۔ وکلاء کو بھی نہیں بخشاء گیا۔ بس سے اترنے والے خواتین وکلاء سمیت سب کو تھپڑ مارے گئے۔ آٹا مہنگا ہو گیا اس کی سبسڈی کی فکر نہیں۔ ای سی سی اجلاس میں بارز کے لیے 20 کروڑ روپیہ مختص کیا گیا۔ کسی کاروباری شخصیت کو آصف زرداری سے رابطے کے لیے استدعا نہیں کی گئی۔ ن لیگ کے ساتھ ایک نشست ہوئی جو 25 مئی کے مارچ کو خون خرابے سے بچانے کے لیے تھی۔