Wednesday, May 8, 2024

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ملک بھر میں ن لیگی کارکنوں کا جشن، مٹھائیاں تقسیم کیں

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ملک بھر میں ن لیگی کارکنوں کا جشن، مٹھائیاں تقسیم کیں
April 7, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی ملک بھرمیں ن لیگی کارکن جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں، ڈھول کی تھاپ پررقص کیا، کئی شہروں میں آتشبازی بھی کی گئی۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی ملک بھرمیں ن لیگی کارکن جشن مناتے ہوئے سڑکوں پرنکل آئے،کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں،ڈھول کی تھاپ پررقص کیا،کئی شہروں میں آتشبازی بھی کی گئی۔

سپریم کورٹ سے قومی اسمبلی بحال ہونے کا فیصلہ سنتے ہی ن لیگی کارکن مختلف شہروں میں سڑکوں پرنکل آئے اورفیصلے کی خوشی میں جشن منایا،ملتان میں جشن مناتے اوربھنگڑے ڈالتے کارکنوں نے ڈبل پھاٹک چوک بلاک کردیا، کارکنوں نے مٹھائی تقسیم کی،اس موقع پرآتشبازی بھی کی گئی۔

اسلام آباد میں اپوزیشن کارکنوں کی بڑی تعداد شاہراہ دستور پہنچ گئی کارکنوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے نعرے لگائے۔

فیصل آباد میں ن لیگی کارکن ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالتے ہوئے شیخوپورہ روڈ پراکٹھے ہوگئے،جہاں مٹھائی تقسیم کی گئی،کارکنوں نے نعرے بازی بھی کی۔

گوجرانوالا میں بھی ن لیگی کارکن جشن مناتے ہوئے سڑکوں پرنکل آئے،کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے،اس موقع پربچوں میں نوٹ بھی تقسیم کیےگئے۔

سیالکوٹ اورنارووال میں بھی ن لیگی کارکن فیصلے سنتے ہی نعرے بازی کرتے سڑکوں پرنکل آئے،کارکنوں نے شیرشیرکے نعرے لگائے۔