سپریم کورٹ کا سیاسی حالات پر لئے گئے ازخود نوٹس پر لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (92 نیوز) - سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سیاسی حالات پر لئے گئے ازخودنوٹس پر لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
کل دوپہر ایک بجے پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے صدر، وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو نوٹس جاری کر دیئے۔ اٹارنی جنرل کو کل ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پیش کرنے کا حکم دیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے آج کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ قومی اسمبلی میں جو ہوا تشویش ناک ہے ، جو ہوا اس پر نوٹس لیا۔ وزیر اعظم اور صدر کے احکامات عدالت کے فیصلے سے مشروط ہیں۔ سیاسی قوتیں اور ریاستی حکام صورتحال کا فائدہ نہ اٹھائیں۔