Sunday, December 4, 2022

سپریم کورٹ کا سندھ ہاؤس پر حملہ آور افراد کو گرفتار کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا سندھ ہاؤس پر حملہ آور افراد کو گرفتار کرنے کا حکم
March 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سپریم کورٹ نے سندھ ہاؤس پر حملہ آور افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد سے کل پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے سیشن کورٹ سے سندھ حکومت رجوع کر سکتی ہے، مناسب ہوگا متعلقہ فورم ہی اس کا فیصلہ کرے۔ جو دفعات لگائی گئی ہیں ان پر ایکشن لیں، بچگانہ دفعات پر حملہ آوروں نے ضمانتیں کروا لیں۔

19 مارچ 2022ء کو اراکین قومی اسمبلی فہیم خان اور عطااللہ کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے دوران احتجاج سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا، کارکن سندھ ہاؤس کا مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور منحرف ارکان کے خلاف نعرے بازی کی۔

پولیس کی جانب سے منشتر کیے جانے کی کوشش ناکام ہونے پر دونوں ارکان اسمبلی سمیت 13 کارکنان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی، بعدازاں ممبران قومی اسمبلی کو رہا کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب رہنما پیپلزپارٹی عبدالقادر مندوخیل کا کہنا ہے سندھ ہاؤس کے حملہ آوروں کی گرفتاری کا حکم اچھا فیصلہ ہے۔ کل پرویزخٹک نے پھر کہا ہم بار بار حملہ کریں گے۔

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی بولے عمران خان نے اپنے ہر وعدے پر یوٹرن لیا، آج ملک کا قرضہ 42 کھرب ہوچکا ہے، وہ بتائیں کتنی رقم ملک میں واپس لائے۔