Saturday, April 27, 2024

ہوبارٹ ٹیسٹ : پروٹیز نے کینگروز کو اننگز اور 80رنز کی ہز یمت سے دوچار کر دیا

ہوبارٹ ٹیسٹ : پروٹیز نے کینگروز کو اننگز اور 80رنز کی ہز یمت سے دوچار کر دیا
November 15, 2016
ہوبارٹ (ویب ڈیسک) کائل ایبٹ کی تباہ کن باولنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ہوبارٹ ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 80 رنز کی شکست سے دوچار کر دیا۔ پروٹیز نے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف گھر پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پروٹیز نے میزبان کینگروز کو ایک اننگز اور 80 رنز سے شکست دے دی۔ کینگروز دوسری اننگز میں بھی مہمان ٹیم کے خلاف بے بس نظر آئے ایبٹ اور رباڈا کی تیز باولنگ کا مقابلہ نہیں کر سکے۔ سمتھ الیون دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز جنوبی افریقہ کے تین سو چھبیس رنز کے جواب میں صرف ایک سو اکسٹھ رنز ہی بنا سکی۔ میزبان ٹیم کے عثمان خواجہ چونسٹھ رنز کیساتھ سرفہرست رہے۔ دوسری اننگز میں تباہ کن باولنگ کر کے چھ وکٹیں لینے والے کائل ایبٹ مین آف دی میچ رہے۔ ساوتھ افریقہ کو اس جیت کے بعد تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری مل گئی ہے۔