Friday, March 29, 2024

سوشل میڈیا پر سرگرم نوجوانوں کی گرفتاری، پولیس کی معاونت پر آئی جی پنجاب سے وضاحت طلبی کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر سرگرم نوجوانوں کی گرفتاری، پولیس کی معاونت پر آئی جی پنجاب سے وضاحت طلبی کا فیصلہ
October 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سوشل میڈیا پر سرگرم نوجوانوں کی گرفتاری میں پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کی معاونت پر صوبائی کابینہ نے آئی جی پنجاب سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرئع کے مطابق حکومت پنجاب نے کابینہ ارکان کے فیصلے کی روشنی میں رات گئے وضاحتی لیٹر بھی لکھ دیا۔ آئی جی پنجاب سے کہا گیا ہے کہ اس بات کی تحقیق کریں کہ ایف آئی اے نے کیا ایکشن کی اجازت لی۔

عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کے  وزرا کے  اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ پنجاب کابینہ نے استفسار کیا ہے کہ  پنجاب پولیس کی ایف آئی اے کے ساتھ بلا اجازت کیسے  گرفتاری اور  غیرقانونی کام میں معاونت کی گئی۔ ایلیٹ فورس کی گاڑیاں کس طرح اس غیر قانونی آپریشن میں بلااجازت استعمال ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر پنجاب کابینہ کی جانب سے آئی جی پنجاب  سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب کابینہ کا کہنا ہے کہ پولیس کا کوئی  ماورائے آئین و قانون ایکشن قابل قبول نہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس وفاقی ادارے کے کسی غیر آئینی غیر قانونی ایکشن میں ساتھ نہ دے۔