Friday, April 26, 2024

سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف کی اپنے ایک آفیسر کیساتھ مبینہ آڈیو لیک زیرگردش

سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف کی اپنے ایک آفیسر کیساتھ مبینہ آڈیو لیک زیرگردش
September 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف کی اپنے ایک آفیسر کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک زیرگردش ہے۔

مبینہ آڈیو میں مریم نواز کے داماد کے لئے بھارت سے انڈسٹریل پلانٹ منگوانے کے معاملے پر گفتگو کی گئی ہے۔

مبینہ آڈیو لیک پی ٹی آئی کے رہنماء افتخار درانی نے ٹویٹر پر شیئر کی ہے جسے فواد چودھری نے لائیک کرکے اپنے کمنٹس بھی ٹویٹ کئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے بھی ری ٹویٹ کی ہے۔

فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم کی آڈیو لیک کئی حوالوں سے انتہائی تشویشناک ہے، ہمیشہ کی طرح خاندانی کاروبارکے تحفظ کیلئے قوانین کو بالائے پشت رکھنا تو شریف فیملی کا پرانا وطیرہ ہے۔