Tuesday, April 23, 2024

سوشل میڈیا پر فوج اور عدلیہ کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، شیخ رشید

سوشل میڈیا پر فوج اور عدلیہ کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، شیخ رشید
March 24, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر فوج اور عدلیہ کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

شیخ رشید نے حالات میں روزبروز بہتری ہونے کی پیش گوئی کر دی۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان میں انتخابات جلدی بھی ہو سکتے ہیں۔ حکومت کے اتحادی ایک دو دن میں فیصلہ کرلیں گے۔ سیاست میں بکنے والوں کی کوئی عزت نہیں رہتی۔

انہوں نے کہا جو نسلی اور اصلی ہیں وہ اپنی پارٹیوں کے ساتھ قائم ہیں ۔ عثمان بزدار سمیت کوئی کہیں نہیں جا رہا۔ ہمارے پاس بھی اپوزیشن کے ذمہ دار لوگ ہیں جو ووٹ ڈالنے نہیں جائیں گے۔ عمران خان کسی کو برخاست نہیں کر رہے، یہ سوشل میڈیا کی جھوٹی خبریں ہیں۔