Wednesday, April 24, 2024

سورج جیسی توانائی زمین پر پیدا کرنے کیلئے نیوکلیئر فیوژن کا کامیاب تجربہ

سورج جیسی توانائی زمین پر پیدا کرنے کیلئے نیوکلیئر فیوژن کا کامیاب تجربہ
February 10, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) تیل ، گیس اور کوئلے سے جان چھوٹنے کی امید پیدا ہو گئی۔ سورج جیسی توانائی زمین پر پیدا کرنے کیلئے نیوکلیئر فیوژن کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

پہلی بار ایٹم کو توڑنے کے بجائے انہیں جوڑ کر توانائی  پیدا کی گئی۔ برطانوی سائنسدانوں کی عملی نیوکلیئر فیوژن کی تیاری میں اہم پیشرفت  ہوئی ہے۔ یورپ سے 48 ہزار سے زائد سائنسدانوں نے تجربے میں حصہ لیا ہے ۔

جوائنٹ یورپی ٹورس لیبارٹری نے تجرباتی طور پر 59 میگا جولزتوانائی پیدا کی ۔ برطانوی اٹامک انرجی اتھارٹی  کے مطابق  مستقبل میں زمین پر سستی اور صاف توانائی کی تیاری ممکن ہو سکے گی۔

توانائی کے لیے دو ایٹمز  کو جوڑنے کیلئے  مگنیٹک فیلڈ  کی ضرورت ہوتی ہے۔