karachi (92 News) - بدھ کو تاریخی بلندی پر پہنچنے کے بعد آج، جمعرات کو پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس کی وجہ بین الاقوامی نرخوں میں کمی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کم ہو کر 2لاکھ 63 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 25ہزار480 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوریا میں سونا فراہم کرنے والی اے ٹی ایم مقبول
مقامی قیمتوں میں کمی عالمی رجحانات کی آئینہ دار ہے۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق، بین الاقوامی مارکیٹ میں، سونے کی قیمت 2,518 ڈالر فی اونس تک گر گئی، جس سے کاروباری دن کے دوران 8 ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔
اس دوران چاندی کی قیمت 2900 روپے پر مستحکم رہی۔
گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی قیمت 263,700 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ صنعتی ماہرین سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور بین الاقوامی مانگ میں تبدیلی کو قرار دیتے ہیں۔