Saturday, April 20, 2024

سونا ایک روز میں ریکارڈ 10 ہزار 500 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت ایک لاکھ 60 ہزار 500 ہوگئی

سونا ایک روز میں ریکارڈ 10 ہزار 500 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت ایک لاکھ 60 ہزار 500 ہوگئی
July 28, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سونے کی قیمت میں ایک روز میں ریکارڈ 10 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 60 ہزار500 سو روپے ہو گئی۔ 

ملکی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر سونے کی قیمت میں اتار چڑھاو جاری ہے۔ آج صرافہ بازاروں میں ایک ہی دن سونے کی قیمت میں 10 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

24 قیراط فی تولہ سونا ایک لاکھ 62 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 9003 روپے اضافے سے 1 لاکھ 39 ہزار 318 روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

22 قیراط 10 گرام سونا اس وقت ایک لاکھ 27 ہزار 708 کی قیمت پر صرافہ بازاروں میں فروخت کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونا 29 ڈالر مہنگا ہو کر 1750 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں پیش کردہ رپورٹ کے مطابق ملک کے مجموعی قرضوں کا حجم ایک سو چھبیس ارب ڈالر، غیر ملکی قرضوں کا بوجھ پچاسی ارب چونسٹھ کروڑ ڈالر ہوگیا۔