Friday, April 26, 2024

ملتان : 418 جوانوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ ،جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کا عزم

ملتان : 418 جوانوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ ،جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کا عزم
September 28, 2016
  ملتان(92نیوز)ملتان میں پنجاب کانسٹیبلری بٹالین نمبر تین کےچار سو اٹھارہ  جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، جوانوں کو انسداد دہشت گردی  اور جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کی  تربیت  دی گئی۔ تفصیلات کےمطابق ملتان کے پولیس ٹریننگ سکول مٹی تل میں کانسٹیبلری بٹالین نمبر 3 کے 418 جوانوں نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کیلئے ٹریننگ حاصل کی، زمین پر پائوں سے دل ہلا دینے والے جوانوں کا تعلق جھنگ، ڈی جی خان ، مظفر گڑھ سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے تھا جو کہ پنجاب پولیس کا تازہ دم دستہ بننے جارہے ہیں۔ پاس آئوٹ ہونے والے جوانوں نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور پولیس کلچر کی تبدیلی کا عزم ظاہر کیا ۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس حسین اصغر کا کہنا تھا کہ جوانوں کو انتہائی اچھی ٹریننگ دی گئی ہے تاکہ یہ ہرقسم کے خطرات کا مقابلہ کرسکیں۔ ٹریننگ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔