لاہور (92 نیوز) - سول جج کے گھر تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی چہرے کی پلاسٹک سرجری مکمل کر لی گئی۔
سول جج کی اہلیہ کے تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبیعت دن بدن بہتر ہونے لگی۔ میڈیکل بورڈ نے رضوانہ کی چہرے کی پلاسٹک سرجری مکمل کر لی، اب رضوانہ کے چہرے پر اسپیشل ڈریسنگ کی جائیں گی۔
پرنسپل لاہورجنرل اسپتال پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا ہے کہ رضوانہ کے سر پر فلیپ سرجری کی جائے گی۔ فلیپ سرجری کیلئے پیر والے دن پلاسٹک سرجری کے ڈاکٹرز کا بورڈ بیٹھے گا۔
میڈیکل بورڈ کے اجلاس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا، رضوانہ طبیعت پہلے سے کافی حد تک بہتر ہو چکی ہے، آکسیجن لیول اور پلیٹ لیٹس بھی بہتر ہوچکا ہے۔
پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا ہے کہنا ہے کہ رضوانہ کو تمام تر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔