Thursday, April 25, 2024

سول ایوی ایشن نے 11 جولائی سے 2 ماہ تک صبح اترنے والی پروازوں پر پابندی لگا دی

سول ایوی ایشن نے 11 جولائی سے 2 ماہ تک صبح اترنے والی پروازوں پر پابندی لگا دی
July 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 11 جولائی سے 2 ماہ تک صبح سویرے اترنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

سول ایوی ایشن نے مون سون میں پرندوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 11 جولائی سے 15 ستمبر تک صبح 5 سے 8 بجے کے دوران طیاروں کی لینڈنگ پر پابندی ہوگی۔

ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کو نوٹم جاری اور سختی سے وقت کی پابندی کرنے کی ہدایت کسی بھی ہنگامی صورت حال میں طیارے 15 منٹ پیشگی اطلاع کے بعد لینڈنگ کر سکیں۔

سی اے اے نے عیدالاضحیٰ پر فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم بھی شروع کررکھی ہے۔