Friday, April 19, 2024

سعودی عرب سے تعلقات کاامکان، اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی مشیر کی بات چیت

سعودی عرب سے تعلقات کاامکان، اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی مشیر کی بات چیت
January 20, 2023 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - سعودی عرب سے تعلقات کے امکانات پر اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہواورامریکی قومی سلامتی مشیرجیک سلیوان کے درمیان بات چیت ہوئی۔

امریکی ادارے بلوم برگ کے مطابق اسرائیل اور امریکا کی جانب سے سعودی عرب ،اسرائیل، تعلقات معمول پر لانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اس کے علاوہ ملاقا ت میں ایرانی جوہری پروگرام روکنے کیلئے امریکا اسرائیل کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو ایران کا مقابلہ کرنے کیلئے خطے میں اسرائیل کے تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔