Sunday, May 19, 2024

سعودی عرب نے ہوائی جہاز سے آنیوالوں کیلئے الیکٹرانک وزٹ ویزا سروس شروع کردی

سعودی عرب نے ہوائی جہاز سے آنیوالوں کیلئے الیکٹرانک وزٹ ویزا سروس شروع کردی
January 31, 2023 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - سعودی عرب نے ہوائی جہاز سے آنے والوں کے لیے الیکٹرانک وزٹ ویزا سروس شروع کردی۔ سروس کا مقصد آنے والوں کے لیے ویزا کے حصول کے طریقہ کار کو آسان اور خود کار بنانا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرانزٹ ویزا پر آنے والوں کو بھی عمرہ ادا کرنے، مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کرنے، سیاحتی مقامات کی سیرو تفریح کے لیے دیگر علاقوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔

وزارت خارجہ کے مطابق ڈیجیٹل ٹرانزٹ ویزا سروس کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ ’’سعودی ایئرلائنز اور ’’ فلائی ناس‘‘  کے الیکٹرک پلیٹ فارمز کے ذریعے وزٹ ٹرانزٹ ویزا کی درخواست دی جا سکتی ہے۔ یہ درخواست خود کار نظام سے ویزہ کے لئے قومی پلیٹ فارم پر منتقل ہو جائے گی۔ درخواست فوری پراسیس کر کے ویزا درخواست دہندہ کو ای میل کردیا جائے گا۔