Thursday, October 6, 2022

سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو ایک ایک سال قید اور جرمانہ

سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو ایک ایک سال قید اور جرمانہ
August 26, 2022 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو ایک ایک سال قید اور جرمانہ کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق پانچوں پاکستانیوں نے مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں مظاہرہ کیا تھا۔ سزا پانے والوں میں خواجہ حماد،عقیل شہزاد، غلام رسول چوہان، نواز خان، خالد صالح عمر شامل ہیں۔ سزا یافتگان نے سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاجی مہم چلائی۔ سوشل میڈیا پر احتجاجی نعرے بازی کی ویڈیوز وائرل کی گئیں۔ پانچوں پاکستانی اقامہ ہولڈرز کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔ مکہ مکرمہ کے مقامی ہوٹل میں احتجاجی مظاہرہ کرنے پر پی ٹی آئی ارکان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ احتجاجی مظاہرہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر کیا گیا تھا۔