Thursday, June 13, 2024

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، یکم رمضان المبارک 23 مارچ کو ہوگی

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، یکم رمضان المبارک 23 مارچ کو ہوگی
March 21, 2023 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب اور دیگر عرب ملکوں میں یکم رمضان المبارک جمعرات تئیس مارچ کو ہوگی۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے سلسلہ میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مسجد الحرام میں زائرین اور نمازیوں کی کثرت کے پیش نظر چھت پر بھی نماز ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔