Friday, April 26, 2024

سعودی عرب کو تیل کی پیداوار میں کمی کے نتائج بھگتنا پڑیں گے، بائیڈن

سعودی عرب کو تیل کی پیداوار میں کمی کے نتائج بھگتنا پڑیں گے، بائیڈن
October 12, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے سعودی عرب کو تیل کی پیداوار میں کمی کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار کم کرنے پر سعودی عرب کے خلاف جلد ایکشن لیا جائے گا۔ تیل کی پیداوار میں کمی کے نتائج سعودی عرب کو بھگتنا ہوں گے۔ تیل پیداوار میں کمی کے فیصلے کے بعد سعودی عرب سے تعلقات پر نظرثانی ہونی چاہیے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ سردیوں میں  تیل کی قیمتوں  میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تیل کی پیداوار  میں کمی سے روس کو فائدہ ہو گا۔ ابھی   یہ نہیں بتایا کہ  انکے ذہن  میں کیا ہے مگر واضح کیا کہ  سعودی عرب کو  نتائج ضرور بھگتنا ہوں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب  نے تیل کی پیداوار میں   کمی کے اوپیک  کے فیصلے    کا  دفاع کیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہےکہ اوپیک کا فیصلہ خالصتاً اقتصادی اور اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔ اوپیک کے  ممبران نے ذمہ داری سے اپنا کام کیا اور مناسب فیصلہ کیا۔