Sunday, May 19, 2024

سعودی عرب کے کئی شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش، سڑکیں زیرِ آب

سعودی عرب کے کئی شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش، سڑکیں زیرِ آب
December 30, 2022 ویب ڈیسک

جدہ (92 نیوز) - سعودی عرب کے کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ صورت حال کے پیش نظر بلدیاتی ادارے متحرک ہوگئے۔

سعودی عرب کے شہر جدہ، ینبع، جموم، اللیث اور دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث مختلف علاقوں میں سڑکیں زیرِ آب آگئیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق بارش کے بعد مختلف علاقوں میں انڈر پاسز عارضی طور پر بند کردیئے گئے ہیں۔

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جدہ میں 44 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ بارش کے باعث بلدیاتی ادارے متحرک ہوگئے ہیں۔ بارش کا پانی کھڑا ہونے سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثرہوئی۔ موسم کے باعث کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہورہی ہے۔