Monday, September 16, 2024

سعودی عرب کے جازان اور عیسر ریجن میں طوفانی بارشیں صحرائی وادیاں پانی سے بھر گئیں

سعودی عرب کے جازان اور عیسر ریجن میں طوفانی بارشیں صحرائی وادیاں پانی سے بھر گئیں
August 30, 2023 ویب ڈیسک

جازان (92 نیوز) - سعودی عرب کے جازان اور عیسر ریجن میں طوفانی بارشیں صحرائی وادیاں پانی سے بھر گئیں جبکہ شہری علاقوں میں بھی نشیبی علاقے زیر آب آگئے موسم کی غیر یقینی صورتحال پر تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے۔

سعودی عرب کے جازان اور عسیر ریجن میں بادل خوب جم کر برسے موسلادھار طوفانی بارش سے پہاڑی علاقوں سے سیلابی پانی کی وجہ سے صحرائی وادیاں پانی سے بھر گئیں جبکہ شہری علاقوں میں بارش کے باعث لوگوں کو۔مشکلات کا سامنا رہا۔

سعودی حکام کی جانب سے موسم کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے اور طلباء کو آن لائن سسٹم کے ذریعے تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سعودی محکمہ شہری دفاع نے ملکی اور غیر ملکیوں کو صحرائی وادیوں میں جانے سے منع کیا ہے۔