Monday, September 16, 2024

سعودی عرب کا ریاض ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا

سعودی عرب کا ریاض ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا
August 30, 2023 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - سعودی عرب کا ریاض ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا۔ ریاض ایئرپورٹ نے 3 ماہ کے دوران متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلئے، 15 جون سے 19 اگست کے درمیان کنگ خالد ایئر پورٹ سے 6.3 ملین افراد نے سفر کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق 23 جون کو کنگ خالد ایئرپورٹ پر ایک لاکھ، 15 ہزار، 600 لیگیج منتقل کئے گئے، جو ایک روز میں لیگیج منتقلی کی سب سے بڑی تعداد ہے، 25 جون کو کنگ خالد ایئرپورٹ سے 738 پروازوں کی آمدورفت ہوئی۔

3 اگست کوکنگ خالد ایئرپورٹ سے ایک لاکھ، 13 ہزار، 300 افراد نے سفر کیا، 3 ماہ کے دوران 2.9 ملین افراد نے کنگ خالد ایئرپورٹ سے اندرون ملک، جبکہ 3.4 ملین افراد نے بین الاقوامی سفر کیا۔