Thursday, May 2, 2024

سعودی عرب کا پاکستان میں دس ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری پر غور

سعودی عرب کا پاکستان میں دس ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری پر غور
January 10, 2023 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - سعودی عرب نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری پر غور شروع کردیا۔

پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے برادر ملک سعودی عرب پھر آگے آگیا، وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات رنگ لائی۔ محمد بن سلمان کی ہدایت پر پاکستان میں سرمایہ کاری دس ارب ڈالر تک بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔

سعودی سرکاری اعلان کے مطابق ولی عہد نے اسٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ لینے کا بھی کہہ دیا۔