اسلام آباد (92 نیوز) - سعودی عرب پاکستان کی معیشت اور شرح نمو کو مستحکم کرنے اور اقتصادی بحران سے نمٹنے کیلئے تیل سے متعلق ایک ارب ڈالر کی مالی معاونت کرے گا۔
اس سلسلے میں جمعرات کے روز اسلام آباد میں سعودی ترقیاتی فنڈ اور پاکستان کے اقتصادی امور ڈویژن کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔
سعودی فڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر سلطان عبد الرحمن المرشد اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز نے معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ سٹرٹیجک معاہدہ پاکستان کی پائیدار معیشت کیلئے سعودی عرب کی امداد کا تسلسل ہے۔