Thursday, April 18, 2024

سعودی قیادت کی پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر مبارک باد

سعودی قیادت کی پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر مبارک باد
August 13, 2022 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر مبارک باد کے پیغامات بھیجے گئے۔ 

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام تہنیتی پیغامات بھیجے۔

شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتے اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعاگُو ہیں۔

دوسری جانب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کو قومی دن بہت مبارک ہو، ہماری نیک خواہشات اور دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ پاکستان ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔