Friday, April 19, 2024

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روضہ رسولؐ پر حاضری

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روضہ رسولؐ پر حاضری
March 26, 2023 ویب ڈیسک

حجاز (92 نیوز) - سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی۔ ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور سعودی عرب سمیت امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مسجد نبویؐ پہنچے جہاں گورنر مدینہ منورہ اور حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سربراہ امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے دیگر آئمہ کرام کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور سعودی عرب سمیت امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی اور روضہ رسولؐ پر حاضر ہوکر سرور کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود سلام بھیجا۔