Monday, July 15, 2024

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان ہے، ذرائع

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان ہے، ذرائع
August 30, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔ 

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان ہے، سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کے ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے مختصر دورے پر آئیں گے، محمد بن سلمان کا 10 ستمبر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ ولی عہد کا ممکنہ دورہ پاکستان 4 سے 6 گھنٹوں کا ہوگا، سعودی ولی عہد جی 20 سربراہ اجلاس کے بعد بھارت پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان دورہ پاکستان میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کریں گے۔ ان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے، ان ملاقاتوں میں پاک سعودی عرب تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دفاعی تعلقات مشترکہ مسلح دفاعی مشقوں پر بھی بات ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد بن سلمان کے دورے میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔