اسلام آباد (92 نیوز) - سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 21 نومبر کو پاکستان آئیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی شرم الشیخ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مختلف شعبوں میں سعودی عرب اور پاکستان کے تعاون کے پہلوؤں پر بھی گفتگو ہوئی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 21 نومبر کو پاکستان آئیں گے، اس دورے میں پاکستان کو چار اعشاریہ دو ارب ڈالر کا اضافی پیکیج ملنے کا امکان ہے۔