Tuesday, April 23, 2024

سعودی حکومت نے آن لائن عمرہ و زیارت ویزوں کا اجراء آسان بنادیا

سعودی حکومت نے آن لائن عمرہ و زیارت ویزوں کا اجراء آسان بنادیا
October 4, 2022 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے مزید آسانیاں پیدا کر دیں، آن لائن عمرہ و زیارت ویزوں کا اجراء آسان بنادیا گیا ہے جبکہ زائرین اب ایک کے بجائے تین ماہ سعودی عرب میں قیام کرسکیں گے۔

لبیک اللھم لبیک! عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوش خبری آگئی، آن لائن عمرہ و زیارت ویزوں کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا، زائرین اب ایک کے بجائے تین ماہ سعودی عرب میں قیام کرسکیں گے۔

سعودی وزیر حج کے مطابق حج اور عمرہ کی خدمات میں بہتری کیلئے نسک پلیٹ فارم متعارف کروا دیا گیا ہے، جس کے استعمال سے حج و عمرہ کے زائرین پہلے سے زیادہ آسان طریقہ سے ویزہ حاصل کرسکیں گے۔

دوسری جانب حرمین شریفین اتھارٹی نے معمر افراد کی سہولت کیلئے پروگرام ’توقیر‘ کا آغاز کردیا ہے جس کا افتتاح سربراہ حرمین شریفین امور شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کیا، پروگرام کا مقصد معمر افراد کو آرام پہنچانا اور ان کے دورے کو یادگار بنانا شامل ہے۔