Sunday, July 3, 2022

سعودی عرب نے بیگ میں آب زم زم رکھ کر لے جانے پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب نے بیگ میں آب زم زم رکھ کر لے جانے پر پابندی عائد کر دی
May 18, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سعودی عرب نے ایئرلائنز کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ بیگ میں آب زم زم رکھ کر لے جانے پر پابندی عائد کر دی۔

سعودی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ایئرلائنز کو ہدایت کی ہے کہ جدہ یا مملکت کے کسی بھی ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے مسافروں کے سامان میں زم زم کی بوتلیں شامل نہ ہوں۔

سعودی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ ہدایت کی تعمیل میں ناکامی صریح خلاف ورزی تصور ہو گی ۔ متعقلہ ایئرلائنز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔