Wednesday, April 24, 2024

سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
May 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو کارروائی کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کو برداشت نہ کیا جائے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا عمران نیازی بس تم نے اب گھبرانا نہیں ہے، ہم فرح گوگی کو واپس لارہے ہیں، فرح گوگی عمران نیازی کی فرنٹ مین ہے، اس سے سچ اگلوائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے 9 سال کا ریکارڈ بھی منگوا رہے ہیں، ریکارڈ سے پتہ چلے گا کہ عمران نیازی نے دھرنے کے دوران کس کس سے کتنے پیسے لئے، آڈیٹرز بٹھائیں گے۔ جانچ پڑتال ہوگی کہ کہاں سے اور کتنا پیسہ آیا، ایف آئی اے اور ایف بی آر کو ہدایات دے دی ہیں۔