Monday, May 6, 2024

سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف طوفان برپا رہا

سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف طوفان برپا رہا
November 9, 2016
واشنگٹن(ویب ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے پر جہاں متعدد عالمی رہنماؤں کی طرف سے تنقید سامنے آئی ہے وہاں سوشل میڈیا پر بھی ان کے خلاف تنقید کا ایک طوفان کھڑا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تنقیدی مواد کی بھر مار دیکھنے میں آ رہی ہے۔ کچھ دل جلوں نے تو ٹرمپ کے انتخاب کو ’’نائن الیون‘‘ کے بعد امریکی تاریخ کا دوسرا بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے’’ الیون نائن‘‘ کہنا شروع کر دیا ہے۔ کچھ نے ٹرمپ کے صدر بننے کو امریکہ کا خاتمہ قرار دیتے ہوئے قبروں کے کتبے بھی بنا ڈالے ہیں۔ ایک صاحب تو اس حد تک چلے گئے کہ ٹرمپ کا موازنہ ہٹلر سے کر دیا جبکہ بعض لوگوں نے امریکا کے مجسمہ آزادی کے مختلف خاکے بنا کر کہیں اسے پریشانی میں سر پکڑے ہوئے دکھایا ہے تو کہیں مایوسی میں منہ کو چھپائے ہوئے اور ایک صاحب نے تو مجسمہ آزادی کو اس استھان کے پیچھے چھپے ہوئے دکھا دیا ہے جس پر یہ مجسمہ نصب ہے۔