Wednesday, May 8, 2024

صوبوں کے گندم ریلیز نہ کرنے سے آٹا مہنگا ہوا، طارق بشیر چیمہ

صوبوں کے گندم ریلیز نہ کرنے سے آٹا مہنگا ہوا، طارق بشیر چیمہ
January 4, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر خوراک طارق بشیر چیمہ نے آٹا مہنگا ہونے کا ملبہ صوبوں پر ڈال دیا۔

بدھ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں، صوبائی حکومتیں گندم ریلیز نہیں کر رہیں جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

وزیر خوراک طارق بشیر چیمہ نے کہا وفاق سے کسی صوبے نے گندم کا مطالبہ نہیں کیا، مزید بولے درآمدی سویابین مضر صحت ہونے کے باعث کلیئرنس نہیں دی جا رہی۔