Friday, April 26, 2024

صوبے میں اتنی کرپشن ہے کہ صوبے کا نام ہی بدعنوانی بن گیا ہے، خالد مقبول صدیقی

صوبے میں اتنی کرپشن ہے کہ صوبے کا نام ہی بدعنوانی بن گیا ہے، خالد مقبول صدیقی
March 26, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ایم کیوایم کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے صوبے میں اتنی کرپشن ہے کہ صوبے کا نام ہی بدعنوانی بن گیا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے آج پھر سندھ حکومت پر تنقید کر ڈالی۔ تقریب سے خطاب میں کہا سرکاری افسران کا کام سیاست کرنا نہیں۔ سیاست اگر عبادت کی طرح کی جائے تو اس میں حصہ ڈالنا ضروری ہے۔ اس وقت پورا سندھ سب سے زیادہ اگر کسی چیز کی لپیٹ میں ہے تو بدعنوانی ہے۔ اب اس صوبے کا نام ہی بدعنوانی بن گیاہے۔ ہم بدعنوانی کا خاتمہ کریں گے۔ کیمرے نہ ہوں تو کھل کر بات کرسکیں گے۔

ادھر ایم کیوایم کی قیادت کشمکش کا شکار نظر آئی۔ حکومت یا اپوزیشن کےساتھ جانے کا حتمی فیصلہ تاحال نہ کرسکی۔