Sunday, May 5, 2024

صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک وزارت سے مستعفی

صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک وزارت سے مستعفی
December 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک وزارت سے مستعفی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کی وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخی کلامی ہوئی۔ تلخ کلامی کے بعد صوبائی وزیر احتجاجا کابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ایک ہی وقت میں متعدد وزراء بات کرنا چاہتے تھے جس پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں ڈسپلن کیساتھ کابینہ اجلاس چلاؤں گا، ایک وقت میں ایک ہی وزیر بات کر سکتا ہے۔ سردار حسنین بہادر دریشک نے اس کے باوجود بھی گفتگو جاری رکھی۔

وزیر اعلی نے اجازت کے بغیر گفتگو سے روکا تو صوبائی وزیر غصے میں آ گئے اور استعفے کی دھمکی دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب بھی برہم ہوئے اور کہا استعفیٰ دے دیں آپکو کس نے روکا ہے۔ واقعہ کے بعد حسنین بہادر دریشک کابینہ سے چلے گئے اور استعفیٰ وزیراعلیٰ کو ارسال کر دیا۔