Saturday, April 27, 2024

صوبائی وزیر نارکوٹکس نے وزیراعلی پنجاب کو نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2022 پر پیش رفت سے آگاہ کیا

صوبائی وزیر نارکوٹکس نے وزیراعلی پنجاب کو نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2022 پر پیش رفت سے آگاہ کیا
November 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس سردار محمد آصف نکئی نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2022 پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس سردار محمد آصف نکئی اور رکن قومی اسمبلی طالب نکئی کی ملاقات ہوئی۔ صوبائی وزیر سردار محمد آصف نکئی نے محکمہ کی کارکردگی پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پرویز الہٰی بولے تعلیمی اداروں کو منشیات سے بچانے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ نئی نسل کو ہر قیمت پر منشیات کے زہر سے بچائیں گے۔ منشیات کے سدباب کیلئے خود مختار ادارہ اور خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی۔ اینٹی نارکوٹکس پولیس اسٹیشن بھی بنائے جائیں گے۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی اوراستعمال پر ادارے کے مالکان اور ملازمین بھی ذمہ دار ہوں گے۔ نئی نسل کو ہر قیمت پر منشیات کے زہر سے بچائیں گے۔ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی قطعی طور پر ناقابل برداشت ہے۔