Thursday, March 28, 2024

صوبائی اسمبلی کے بیس حلقوں میں ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کی سولہ نشستوں پر برتری، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

صوبائی اسمبلی کے بیس حلقوں میں ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کی سولہ نشستوں پر برتری، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج
July 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - صوبائی اسمبلی کے بیس حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پولنگ کے بعد ووٹ شماری جاری ہے۔

اب تک کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف کی سولہ نشستوں پر برتری ہے۔ مسلم لیگ نون تین سیٹوں پر آگے، ایک نشست پر آزاد امیدوار کو برتری حاصل ہے۔

شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے نے پنجاب اسمبلی کی نشست جیت لی۔ پی پی دو سو سترہ ملتان  کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آ گیا۔ پی ٹی آئی کے زین قریشی سینتالیس ہزار تین سو اڑتالیس ووٹ لے کر کامیاب، نون لیگ کے سلمان نعیم چالیس ہزار پانچ سو بتیس ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ سلمان نعیم نے زین قریشی کو جیت کی مبارک باد دے دی۔ پی پی دو سو اٹھاسی ڈی جی خان میں پی ٹی آئی کے سیف کھوسہ جیت گئے۔ نون لیگ کے قادر کھوسہ دوسرے نمبر پر رہے۔

اب تک کے غیر حتمی نتائج میں پی پی دو سو چوبیس لودھراں میں پی ٹی آئی کے عامر شاہ آگے، نون لیگ کے زوار وڑائچ پیچھے، پی پی دو سو اٹھائیس لودھراں میں پی ٹی آئی کے عزت جاوید آگے، نون لیگ نذیر خان پیچھے، پی پی دو سو بہتر مظفرگڑھ میں پی ٹی آئی کے معظم جتوئی کی سبقت، نون لیگ کی زہرا بخاری کا دوسرا نمبر، پی پی دو سو تہتر مظفرگڑھ میں پی ٹی آئی کے یاسر جتوئی آگے، نون لیگ کے سبطین رضا دوسرے نمبر پر، پی پی دو سو بیاسی لیہ میں تحریک انصاف کے قیصر عباس آگے اور نون لیگ کے طاہر رندھاوا پیچھے ہیں۔

پی پی ایک سو سڑسٹھ لاہور میں اب تک کے غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف کے شبیر گجر آگے، نون لیگ کے نذیر چوہان پیچھے، پی پی ایک سو اڑسٹھ میں نون لیگ کے اسد کھوکھر آگے، پی ٹی آئی کے نواز اعوان پیچھے، پی پی ایک سو اٹھاون میں پی ٹی آئی کے اکرم عثمان آگے، نون لیگ کے احسن شرافت پیچھے، پی پی ایک سو ستر میں پی ٹی آئی کے ظہیر کھوکھر کی برتری، نون لیگ کے امین گجر کا دوسرا نمبر، پی پی ایک سو چالیس شیخوپورہ میں پی ٹی آئی کے خرم شہزاد آگے، نون لیگ کے میاں خالد پیچھے ہیں۔

فیصل آباد میں پی پی ستانوے میں اب تک کے غیر حتمی نتائج میں پی ٹی آئی کے علی ساہی آگے، نون لیگ کے اجمل چیمہ دوسرے نمبر پر موجود، پی پی ایک سو پچیس جھنگ میں پی ٹی آئی کے میاں اعظم چیلا کی برتری، نون لیگ کے فیصل حیات جبوانہ کا دوسرا نمبر، پی پی ایک سو ستائیس جھنگ میں تحریک انصاف کے نواز بھروانہ آگے، نون لیگ کے اسلم بھروانہ پیچھے، پی پی نوے بھکر میں پی ٹی آئی کے عرفان نیازی آگے اور نون لیگ کے سعید نوانی پیچھے ہیں۔

راولپنڈی میں پی پی سات میں اب تک کے غیر حتمی نتائج میں پی ٹی آئی کے شیبر اعوان آگے، نون لیگ کے راجہ صغیر پیچھے، پی پی دو سو سینتیس بہاولنگر میں نون لیگ کے فدا حسین آگے، پی ٹی آئی کے آفتاب رضا پیچھے، پی پی دو سو دو ساہیوال میں تحریک انصاف کے غلام سرور آگے، نون لیگ کے نعمان لنگڑیال پیچھے، پی پی تراسی خوشاب میں پی ٹی آئی کے ملک حسن آگے، آزاد امیدوار ملک آصف دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔