Saturday, April 20, 2024

سوات، پی کے 7 پر ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے فضل مولا نے میدان مار لیا

سوات، پی کے 7 پر ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے فضل مولا نے میدان مار لیا
June 27, 2022 ویب ڈیسک

سوات (92 نیوز) - سوات میں پی کے 7 پر ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا۔ پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا نے اپوزیشن جماعتوں کے حمایت یافتہ اے این پی کے امیدوار حسین احمد کو شکست دے دی۔

کبل سوات میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 7 پر ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف فاتح ٹھہری، غیر حتمی غیر اور سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا نے 17 ہزار 395 ووٹ لیکر نشست اپنے نام کر لی، جبکہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی اور جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ امیدوار اے این پی کے حسین احمدعرف خان نواب نے 14 ہزار 604 ووٹ لیکر شکست کھا گئے۔

اے این پی کے کارکنوں نے ریٹرننگ افسر کے دفتر کا گھیراؤ کیا اور دھاندلی کا الزام عائد کیا، ان کو موقف تھا کہ بعض پولنگ اسٹیشنز پر انہیں فارم 45 نہیں دیا گیا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے کارکن اپنے امیدوار کی جیت پر جشن منا رہے ہیں۔

پی کے 7 کی یہ نشست اے این پی کے رکن وقار احمد کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ 2018 کے ضمنی انتخاب میں عوامی نیشنل پارٹی کے وقار احمد نے پی ٹی آئی کے فضل مولیٰ نے شکست دی تھی جس پر اب وقار احمد کے چچا حسین احمد نے پی ٹی آئی کے امیدوار سے شکست کھائی۔