Sunday, September 8, 2024

سو روپے کے موبائل ری چارج پر اب صرف 72 روپے 80 پیسے ملیں گے

سو روپے کے موبائل ری چارج پر اب صرف 72 روپے 80 پیسے ملیں گے
January 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ٹیلی کام سروسر پر پندرہ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو کر دیا گیا۔ سو روپے کے موبائل ری چارج پر اب صرف 72 روپے 80 پیسے ملیں گے۔

موبائل کمپنیوں نے صارفین کے ری چارج پر اضافی ٹیکس عائد کر دیا۔ 100 روپے کے ری چارج پر چار روپے مزید کٹوتی شروع ہو گئی۔ 100 روپے کے ریچارج پر صارفین کو اب 72 روپے 80 پیسے ملنے لگا۔ 100 روپے کے کارڈ پر صارفین سے 27 روپے 20 پیسے کٹوتی شروع کی گئی۔

100 روپے کے ریچارج پر ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 13 روپے عائد کیئے گئے ہیں۔ اس سے قبل ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 9 روپے 10 پیسے کٹوتی ہو رہی تھی۔ 100 روپے کے بیلنس پر صارفین بدستور 14 روپے 80 پیسے سیلز ٹیکس ادا کریں گے۔ اس سے قبل صارفین کو 100 روپے کے بیلنس پر 76 روپے 10 پیسہ کا بیلنس ملتا تھا۔

صارفین کی جانب سے کال پر الگ سے سیلز ٹیکس چارج کیا جائے گا۔