Thursday, April 18, 2024

سنیئر اداکار قوی خان کینیڈا میں سپرد خاک

سنیئر اداکار قوی خان کینیڈا میں سپرد خاک
March 7, 2023 ویب ڈیسک

مسی ساگا (92 نیوز) - سنیئر اداکار قوی خان کو کینیڈا میں سپرد خاک کردیا گیا۔

قوی خان کی نماز جنازہ کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں ادا کی گئی، نماز جناز ہ میں کینیڈا بھر سے آئے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جنازے کی جگہ پرتل دھرنے کی جگہ نہ بچی، قوی خان کو سپرد خا ک کرنے کے بعد ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی،اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

نماز جنازہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ادا کارہ شاہد نے قوی خان کو خراج عقیدت پیش کیا، بولے اللہ قوی خان کی مغفرت کرے اور ان کے درجات بلند کرے۔