Friday, March 29, 2024

صنعت میں سرمایہ کاری پر 5 سال کیلئے ٹیکس چھوٹ دیں گے، وزیراعظم

صنعت میں سرمایہ کاری پر 5 سال کیلئے ٹیکس چھوٹ دیں گے، وزیراعظم
March 1, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ صنعتی ترقی کی بنیاد پر ملک آگے بڑھتے ہیں۔ 

انڈسٹریل پیکیج کا اعلان

منگل کے روز لاہور میں انڈسٹریل پیکیج کے اعلان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ جو پیکج آج دیا یہ حکومت میں آتے ہی دینا چاہئے تھا، کوئی ملک صعنت کو فروغ دیئے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔  70کی دھائی سے پہلے ملک بہت تیزی سے ترقی کررہا تھا۔

ملکی انڈسٹری پر توجہ

وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی کارکردگی کا تواتر کے ساتھ جائزہ لیتا رہتا ہوں، شروع سے ہی فیصلہ کیا تھا ملک کی انڈسٹری پر توجہ دینی ہے۔ کوئی بھی ملک سبزیاں بیچ کر آگے نہیں بڑھ سکتا۔

پُرکشش مراعات

اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتیں ملک کی معیشت درست کرنے میں ناکام رہیں، پُرکشش مراعات سے سرمایہ کار راغب ہوتے ہیں، ماضی میں برآمدات بڑھانے پر توجہ نہیں دی گئی۔

اوورسیز پاکستانیز

عمران خان نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں، صنعت میں سرمایہ کاری پر 5 سال کیلئے ٹیکس چھوٹ دیں گے۔

آئی ایم ایف

اُن کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کم ہونے سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ تمام رکاوٹیں ختم کردیں، اب ملک تیزی سے آگے بڑھے گا۔

لانگ ٹرم پالیسیاں

وزیراعظم نے کہا جو قوم اپنی عزت نہیں کرتی دنیا اس کی عزت نہیں کرتی، جوقوم اپنی عزت نہیں کرتی دنیا اس کی عزت نہیں کرتی۔ ہم نے خود اپنے آپ کو ذلیل کیا، ہم نے کبھی اپنی ایکسپورٹ پر زور نہیں دیا۔ ہماری لانگ ٹرم پالیسیاں ہیں، ہم نے پاکستان کو انڈسٹرلائز کرنا ہے۔