Friday, April 19, 2024

50 ہزار ڈالر تک ادائیگیاں آئندہ ہفتے تک کردیں گے، اسحاق ڈار

50 ہزار ڈالر تک ادائیگیاں آئندہ ہفتے تک کردیں گے، اسحاق ڈار
October 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ صنعت کاروں کی 50 ہزار ڈالر تک ادائیگیاں آئندہ ہفتے تک کردیں گے۔

اتوار کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل سیز کے مسائل بھی حل کریں گے، مجموعی کیسز سات ہزار نو سو باون ہیں، وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی تھی، صنعتکاروں کیلئے بجلی کے مسائل کا حل نکالا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ موڈیز کو جواب دے دیا ہے، پیرس کلب نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، بانڈز کی ادائیگی وقت پرکریں گے۔