Sunday, September 8, 2024

سنسناٹی اوپن ٹینس، سپین کے کارلوس الکاراز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سنسناٹی اوپن ٹینس، سپین کے کارلوس الکاراز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
August 18, 2023 ویب ڈیسک

سنسناٹی (92 نیوز) - سپین کے ٹینس سٹار کارلوس الکاراز سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے امریکی حریف کھلاڑی ٹومی پال کو شکست دے دی۔ کارلوس الکاراز نے ٹومی پال کو سات چھ، چھ سات اور چھ تین سے ہرایا۔

کوارٹر فائنل راؤنڈ میں کارلوس کا مقابلہ آسٹریلیا کے میکس پورسل سے ہوگا، کارلوس الکاراز رواں سیزن میں اپنے پانچویں ماسٹرز 1000 کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں۔