Monday, May 6, 2024

سنگین الزامات، شاہد خاقان کا شہباز گل کیخلاف دو ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

سنگین الزامات، شاہد خاقان کا شہباز گل کیخلاف دو ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ
December 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف دو ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

رہنماء مسلم لیگ نون نے پی ٹی آئی رہنماء کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ سیشن کورٹ لاہور میں دائر کیا، شاہد خاقان عباسی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شہباز گل نے 31 جولائی کی پریس کانفرنس میں سنگین الزامات لگائے۔

شاہدخاقان عباسی کاکہناہے کہ شہباز گل نے 140 ملین روپے بھارتی کمپنی سے لینے کا الزام عائد کیا۔بے بنیاد الزامات پر شہباز گل کو لیگل نوٹس بھی بھجوایا گیا۔تاہم انہوں نےالزامات پر معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

شاہدخاقان عباسی نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار سابق وزیراعظم پاکستان اور ملک میں اچھی شہرت کا حامل ہے، شہباز گل نے سنگین الزامات لگا کر شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ عدالت شہباز گل کو دو ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔