Wednesday, April 24, 2024

ڈرپوک بھارتی فوج سارا دن اپنے 12 فوجیوں کی لاشیں اٹھانے نہ آئی

ڈرپوک بھارتی فوج سارا دن اپنے 12 فوجیوں کی لاشیں اٹھانے نہ آئی
September 30, 2016
لاہور (92نیوز) ایل او سی پر دن بھر کی بھارتی خاموشی کا راز کھل گیا۔ بلااشتعال بھارتی فائرنگ کے بعد پاکستانی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں بارہ بھارتی فوج ہلاک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ تو نہ چل سکا البتہ بلااشتعال بھارتی فائرنگ پر پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی میں 12 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج کی دو سیکٹرز میں جوابی کارروائی کے نتیجے میں 12 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔ ایل او سی پر ایک سیکٹر میں 7 جبکہ دوسرے سیکٹر میں 5 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔ دن کی روشنی میں بھارتی سورما اپنے جوانوں کی لاشیں اٹھانے کی جرات نہ کر سکے۔ شام کا اندھیرا پھیلنے تک 5 سے 7 بھارتی فوجیوں کی لاشیں ایل او سی پر پڑی تھیں۔ بھاری جانی نقصان کے باعث دن کے دوسرے حصے میں بھارتی گنوں پر موت کی خاموشی طاری رہی۔