Sunday, May 19, 2024

سندھ ضمنی بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کا فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کو خط

سندھ ضمنی بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کا فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کو خط
May 5, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سندھ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو خط میں 26 اضلاع میں فوج اور رینجرزکی تعیناتی کا مطالبہ کردیا۔

سندھ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں سندھ کے 26 اضلاع میں فوج اور رینجرزکی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ رینجرز تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر جبکہ پاک فوج کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 220 کے تحت وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھا ہے۔

سندھ بلدیاتی ضمنی انتخابات میں 26 اضلاع کے 449 پولنگ اسٹیشنز پر ہونگے۔ جس میں 6 لاکھ 90 ہزار 295 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

یاد رہے کہ کراچی اور حیدر آباد سمیت 26 اضلاع کی خالی نشستوں پر 7 مئی کو الیکشن شیڈول ہے۔