Thursday, March 28, 2024

سندھ میں سیلاب سے ایک کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے، علی زیدی

سندھ میں سیلاب سے ایک کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے، علی زیدی
September 20, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب سے ایک کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے ڈیفنس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صرف ناتھن شاہ میں دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے سڑک کنارے بیٹھے ہیں۔ سندھ حکومت کہیں نظرنہیں آرہی۔ متاثرین میں ساڑے چال لاکھ خواتین حملہ ہیں۔ ینگی  پھیل رہا ہے لیکن اسپتال تباہ حال ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کے الیکٹرک بلز میں کے ایم سی کے چارجز لگانا ظلم ہے۔ لوگ کہہ رہے ہیں پیسے کے الیکٹرک لے رہی تو سروسز دینے کا ٹھیکہ بھی کے الیکٹرک لے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیویم کے کارکنوں کی لاشیں ملیں۔ مرکزی دفتر کوآگ لگ گئی۔ خورشید میموریل ہال بھی نہیں ملا۔ سوال کیا کہ ایم کیوایم بتائے تحریک انصاف سے الگ ہو کر انہیں کیا ملا۔

علی زیدی نے کہا کہ وفاقی حکومت صرف دو سیٹوں پر کھڑی ہے۔ جس دن دوسیٹیں ادھرادھر ہوئیں گر جائے گی۔