Sunday, May 19, 2024

سندھ میں سیلاب لوگوں کا سب کچھ بہا کر لے گیا

سندھ میں سیلاب لوگوں کا سب کچھ بہا کر لے گیا
September 8, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سندھ میں سیلاب لوگوں کا سب کچھ بہا کر لے گیا۔ جمع پونجی منٹوں میں بہہ گئی۔

ضلع قمر شہداد کوٹ اور ضلع دادو سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ ضلع قمبر شہداد کوٹ کی باون یونین کونسل شدید متاثر ہیں۔ تحصیل قمبر، قبو سعید خان، وارھ مکمل ڈوبی ہیں۔ تحصیل میروخان، تحصیل سجاول جونیجو، تحصیل شہداد کوٹ بھی زیرآب ہیں۔

ضلع دادو کی تحصیلوں سے بھی نکاسی آب کا انتطام نہیں ہو سکا۔ تحصیل جوہی، میھڑ اور خیرپور ناتھن شاہ زیرآب ہیں۔ ہزاروں گاوں دیہات پانی میں بہہ گئے۔ فصلیں بھی تباہ ہو گئیں۔ سندھ کے مختلف اضلاع میں لاکھوں مکین گھروں سے بے گھر ہو گئے ہیں۔ کئی اہلخانہ کے ساتھ کھلےآسمان تلے بیٹھا ہے تو کسی کو ریلیف کیمپ میں جگہ مل گئی۔ جن کی زندگیاں پانی کے وار سے بچ گئیں اب ان پر بیماریاں حملہ آور ہیں۔

کندھکوٹ، کشمور، تنگوانی اور غوثپور سمیت گردونواح میں گیسٹرو وبائی صورتحال اختیار کر گیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں بچے گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ایک دن میں دو بچے گیسٹرو سے جانبحق ہو گئے۔ پندرہ دنوں میں تیئس بچے لقمہ  اجل  بن چکے ہیں۔